حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز) منی پور کے خاتون آہن ایروم شرمیلا کہ 14سال
قبل آغاز کردہ بھوک ہڑتال کو آج سے 14سال مکمل ہوچکے ہیں۔ چنانچہ سال
2000میں نومبر 2کو جبکہ آسام رائفل عملہ کے ہاتھوں 10شہریوں کا قتل کیا گیا
جسکے خلاف انہوں نے اس وقت سے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ اس بھی اس قسم کے کئی
کئی واقعات واقع ہونے کی وجہ سے
انہوں نے آرمڈ فورسس اسپیشل پاور ایکٹ
کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس وقت سخت بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ جسکے
بعد سے آج تک کئی بار انکی گرفتاری عمل میں آئی۔ اور زبردستی لکوڈ (سیال
غذا )کے ذریعہ کو انکو غذا فراہم کیا جاتا رہا ۔ چودہ سال کے ہڑتال کی
تکمیل پر آج منی پور کے کئی تنظیموں کی جانب سے انکی تائید میں جلوس نکالے
گئے۔